گلگت بلتستان کا معیار تعلیم کیسا ہے؟ وزارت تعلیم کا سروے

وزارت تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے ادارے نے گلگت بلتستان، جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں ایک سروے کیا جس کے مطابق تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے آگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تعلیم اورپیشہ ورانہ تربیت کے ادارے کی جانب سے گلگت بلتستان، جموں کشمیر اور اسلام آباد میں ایک تعلیمی سروے انجام دیا گیا، سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان جموں کشمیر اور اسلام آباد سے آگے ہیں۔

مذکورہ سروے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کےاسکولوں میں کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے، گلگت بلتستان کے طلبا اسلام آباد اور جموں و کشمیر کے بچوں کی نسبت ریاضی میں بہتر ہیں، اس کے علاوہ انگریزی میں جی بی طلبا اسلام آباد سے پیچھے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے طلبا سے سے بہتر ہیں۔