معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
اگر سلمان اور شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے، مادھوری کا دلچسپ جواب
ممبئی: بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران ساتھی اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ 25 فروری کو ویب سیریز ’’دی فیم گیم‘‘ کے ذریعے نیٹ فلکس پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اپنی ویب سیریز کی پروموشن کے سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے مادھوری سے سوال پوچھا اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو آپ کے خیال میں کس پیشے سے وابستہ ہوتے؟ مادھوری ڈکشٹ نے جواب دیا میرے خیال میں اگر سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو گلوکار ہوتے، لیکن وہ ابھی بھی گلوکاری کررہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سلمان باڈی بلڈنگ کے پیشے سے وابستہ ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا وہ پہلے ہی باڈی بلڈنگ کررہے ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا اگر سلمان اداکار نہ ہوتے تو پروفیشنل پینٹر ہوتے، تاہم انہوں نے دوبارہ ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اداکاری کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کررہے ہیں۔
جب یہی سوال شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ مادھوری نے فوراً جواب دیا اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو بزنس مین ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا شاہ رخ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ پہلی بار ویب سیریز ’’فیم گیم‘‘ کے ذریعے اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی، وہ آخری بار ابھی شیک ورما کی 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’’کلنک‘‘ میں نظر آئی تھیں۔