سکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان

جنید ریاض: پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ پیک کے تحت پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہے گے۔

سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ پیک تمام سکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد کروائے گا۔ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کو سکولوں فراہم کردیئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔