سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے کب ہوں گے؟

جنید ریاض: رواں سال سکولوں میں سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست میں ہو گا۔

کورونا کی وبا نے تعلیمی نظام کا شیڈول بری طرح متاثر کیا ہے۔ سکولوں میں سالانہ امتحانات روایتی طور پر مارچ میں لیے جاتے ہیں لیکن رواں سال امتحانات مئی میں ہوں گے۔ تمام سکولوں میں امتحانات کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔

یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے تحت امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ امتحانات کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا جبکہ 31 مئی کو سکول نتائج کا اعلان کرنے کے پابند ہوں گے۔ رواں سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔