بپرجوائے اس وقت کہاں موجود ہے اور اس کا فاصلہ کراچی سے کتنا ہے؟

محکمۂ موسمیات نے بتا دیا کہ بپرجوائے اس وقت کہاں موجود ہے اور اس کا فاصلہ کراچی، ٹھٹھہ اور کیٹی بندر سے کتنا ہے؟

محکمۂ موسمیات کے مطابق بپرجوائے کمزور سمندری طوفان کے طور پر رن آف کچھ کے قریب موجود ہے۔

سمندری طوفان بپرجوائے کراچی سے 270 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

یہ سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 180 کلو میٹر جبکہ کیٹی بندر سے 200 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان کی سطح پر ہواؤں کی رفتار 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے۔

طوفان کے باعث شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں لہریں 10 سے 12 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں۔