مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
کامک سیریز’مس مارول ‘میں پاکستان کے کون کون سے گانے شامل ہیں؟
کراچی: دنیا کی مشہور ترین کامک ’مارول‘ کی نئی سیریز ’’مس مارول‘‘ میں پاکستان کے کئی مشہور گانوں کو بھرپور انداز میں شامل کیا جا رہا ہے۔
مس مارول سیریز ایک پاکستانی فیملی کی کہانی ہے اور اس میں پاکستانی لڑکی ایمان ویلانی بطورِ کمالا خان ’مس مارول‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جہاں اس سیریز کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان کے کئی سپرہٹ گانے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
سیریز میں 1966 کی پاکستانی فلم ’ارمان‘ کا سپر ہٹ پاپ گانا ’’کوکوکورینا‘‘ پہلی قسط کی زینب بنا جبکہ اس سیریز میں پاکستانی گلوکار حسن اور روشان کا گانا ’ڈوبنے دو‘ بھی شامل کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں ’مس مارول‘ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور لوگ اسے بےحد دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں یہاں ناظرین کی دلچسپی اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ گزشتہ قسط میں کمالا خان کراچی پہنچ گئی ہیں اور اس قسط میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کا مشہور ترین گانا ’’پسوڑی‘‘ بھی مس مارول کا حصہ بنا ہےجو کہ پہلے ہی دنیا میں دیکھا اور سُنا جانے والا سب سے مقبول ترین گانا بن چکا ہے۔
مس مارول میں جہاں پاکستان کی ثقافت اور مسلمانوں کی طرزِ زندگی کی عکاسی کی جا رہی ہے وہیں اس میں اب تک علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے’پسوڑی‘ سمیت عابد بروہی کا گانا ’دی سبی سونگ‘، طلال قریشی اور نصیبو لعل کا گانا ’آگ‘، نازیہ حسن اور زوہیب حسن کا گانا ’ڈسکو دیوانے‘، سجاد علی کا گانا ’بے بیا‘ اور مسرت نذیر کا گانا ’میرا لونگ گواچا‘ بھی شامل کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مس مارول کی کہانی پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمالا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو مارول کے کرداروں کی بہت بڑی مداح ہے اور پھر اس کے پاس بھی مارول کے کرداروں کی ہی طرح سُپر پاور طاقتیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
مس مارول میں پاکستانی نژاد لڑکی کمالا خان کے علاوہ فواد خان، نمرہ بچہ، مہوش حیات اور بھارتی اداکار فرحان اختر بھی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔