نیروبی میں فری اسٹائل فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل کس نے جیتا؟

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فری اسٹائل فٹ بال چیمپئن شپ کا میلہ سجا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں نے بہت ہی مہارت کے ساتھ فٹبال کو نت نئے طریقے سے کنٹرول کیا اور سنبھالا۔

کھلاڑی نئے نئے طریقوں سے فٹبال کو کنٹرول کرتے رہے اور زمین پر گرنے سے بچاتے رہے۔

خواتین مقابلے میں پولینڈ کی Aguska Mnich نے مقابلہ اپنے نام کیا اور مردوں میں ناروے کے Erlend Fagerli نے ٹائٹل جیتا۔

مقابلے کے اختتام پر نیروبی کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔