سکول بچے بچیوں کےلیے ٹوپی/سکارف لازمی ہوگا یا نہیں؟

ویب ڈیسک: سکول میں بچے اور بچیوں کیلئے ٹوپی یا سکارف کو یونیفارم کا حصہ بنانے کے بیان کی تردید کردی گئی، مراد راس نے سکول کے طلبہ کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

فوکل پرسن میڈیا سٹریٹجی ٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اظہر مشوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں بچے بچیوں کےلیے ٹوپی/سکارف ‘لازمی’ کرنے کی خبر غلط ہے۔ مسلمان بچوں کے لیے پرائمری سکول میں ناظرہ قران پاک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس پیریڈ کےلیے بچوں کے لیے ٹوپی اور سکارف کو یونیفارم کا حصہ بنایا جائےگا، باقی پیریڈز میں ٹوپی یا سکارف پہننا لازمی نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ قائد اعظم اکیڈمی وحدت روڑ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سکول کے طلبہ کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔