جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ اعظم

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو تباہ نہیں کر دیتے لڑائی بند نہیں کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مغویوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی ہے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمے داری ہے، جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔