کاروان علم فاؤنڈیشن نے Nikon اور Camtronx کے اشتراک سے “کریٹو ویڈیو پروڈکشن” کے سیمینار کا انعقاد کیا

کاروان علم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ‘کریٹو ویڈیو پروڈکشن’ کے موضوع پر فری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف ویڈیو ڈائریکٹر بلال شاہ نے شرکا کو موبائل فون اور پروفیشنل کیمرے سے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے لیے ویڈو پروڈکشن کرنے کے لیے جدید مہارتوں اور رجحانات سے آگائی دی اس کے علاوہ انھون نے ویڈیو پروڈکشن کے مختلف آئیڈیا ،کاپی رائٹنگ ،لائٹنگ اور ریکارڈنگ کی علمی تربیت بھی دی ۔

اس موقع پر ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد ارشاد صوفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کاروان علم فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو فعال شہری بنانے کے لیے یکم اکست سے ڈیجیٹل سکلز سیکھانے کے لیے گرافک ڈائزینگ ،ویڈو ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے بلا معاوضہ کورسز شروع کر رہی ہے