40 کروڑ کا جھنڈا تیار کرنے کے الزام کےخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ میں 40 کروڑ کا جھنڈا تیار کرنے کے الزام کے خلاف درخواست قبل از وقت قرار دے کر خارج کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں آج 40 کروڑ کا جھنڈا تیار کرنے کے الزام کے خلاف جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عامر سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت سیکرٹری سروسز پنجاب نے اپنی صفائی میں کہا کہ پنجاب حکومت جھنڈا لہرانے پر 40 کروڑ روپےخرچ نہیں کر رہی، وفاقی حکومت نے بھی اس حوالے سے فنڈز جاری نہیں کیے ہیں۔

عدالت میں درخواست گزار کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریب ملک کے لوگ بھوک سے خود کشیاں کر رہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کروڑوں روپے جھنڈے پر خرچ کر رہی ہے، بھارت سے مقابلہ معیشت بہتر بنانے میں کیا جائے، بڑا جھنڈا بنانے سے ملک ترقی یافتہ نہیں بنے گا۔

درخواست گزار عامر سہیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت چالیس کروڑ روپے سے جھنڈا تیار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔