ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد گرفتار

یوم آزادی کے موقع پر آرام باغ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق آرام باغ حقانی چوک پر یوم آزادی کے موقع پر فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ملزمان کی شناخت عثمان، وقاص، مستنصر، قمر الیاس اور مدین الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار پولیس اہلکار میٹھادر تھانہ، 15 مددگار اور دیگر مقامات پر تعینات ہیں۔

ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔