حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 710 واں عرس آج سے شروع

ملتان میں حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 710 واں عرس آج سے شروع ہو رہا ہے۔

عرس کی 3 روز کی تقریبات کا آغاز آج درگاہ کو غسل دے کر کیا جائے گا۔

درگاہ کے گرفتار سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی درگاہ کو غسل دیں گے۔

عرس کے لیے ملک بھر سے زائرین کی ملتان آمد جاری ہے جبکہ اختتامی دعا بدھ کو ہو گی۔

پولیس حکام کے مطابق حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔