ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنے والے بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کرنے والے بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ لگ گئی۔

آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی، جس سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا، ایڈن گارڈنز میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔

ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بھی میچ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا۔