’او آئی سی‘ کے رکن ممالک کی ڈگریوں کی مشترکہ منظوری کا میکا نزم ترتیب دیا جائے:صدر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے نوجوانوں کی غیر معمولی استعداد کو پیش نظررکھ کر اعلیٰ تعلیم کا تصور وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی دنیا کی یونیورسٹیوں کے پانچویں وائس چانسلروں کے فورم کے اختتامی اجلاس سے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلمان ٹیکنالوجی کے حصول میں پیچھے رہ گئے ہیں جس کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی ڈگریوں کو مشترکہ طورپر قبول کرنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہُنر مند ا فرادی قوت کی نقل وحرکت مشترکہ تحقیق کے عمل کو فروغ ملے گا۔فورم میں اسلامی تعاون تنظیم کے بیس ممالک کے چالیس وائس چانسلروں سمیت دو سو پچاس وائس چانسلر شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر رانا تنویر حسین نے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لئے یونیورسٹیوں کے کردار پرزوردیا اور کہاکہ تیزی سے ابھرتے ہوئے حقائق اور چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ضروری ہے۔

اس فورم کا مقصد باہمی تجربات سے استفادہ وسائل کی فراہمی تعاون کوفروغ دینا یونیورسٹیوں کے درمیان نیٹ ورک کو مضبوط بنانا اور اسلامی دنیا میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے لئے مکالمے کو فروغ دینا ہے۔