پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز کی شرح میں ہوشربا اضافے کا پلان تیار

وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کے شہری تیار ہوجائیں ،میونسپل کا رپو ریشن اسلام آ باد نے پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز کی شرح میں ہوشربا اضافے کا پلان تیار کرلیا ہے

پہلی بار پلاٹ سائز کے حساب سے فکسڈ یا متعین ٹیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

چیف افسر ایم سی آئی رانا محمد وقاص انور کی سر براہی میں کمیٹی نے ٹیکس کی نئی شرح نافذ کرنے کیلئے تجاویز تیار کر لی ہیں جن پر اعتراضات 26نومبر تک ریونیو ڈائریکٹو ریٹ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں،

27نومبر کو رہائشی اور 28نو مبر کو کمرشل پراپرٹی ٹیکس کی تجاویز پر جناح کنونشن سنٹر میں اعتراضات کی عوامی سماعت ہوگی ، اضافہ کی منظوری وفاقی حکومت سے لی جا ئیگی

جس کا اطلاق یکم جو لائی 2024سے ہو گا، ایم سی آئی کا موقف ہے کہ اضا فہ کی وجہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے اپریشن اور مینٹی ننس کی زیادہ لاگت اور کم آمد ن ہے

اسلام آ باد کی حدود میں نجی ہا ؤسنگ سکیموں اور نان سیکٹرز ایریاپر بھی پراپرٹی ٹیکس لگایا گیا ہےسیکٹرز کے حساب سے الگ الگ ٹیرف لگایا گیا ہے

ڈی سریز کے سیکٹرزکیلئے 140مربع گز کے پلاٹ کاپراپرٹی ٹیکس 31500روپے،141سے200گز کیلئے 44000 روپے، 201سے300گز کیلئے 73000 روپے، 301سے400گز کیلئے 138000روپے، 401 سے500گز کیلئے 182000روپے اور 501سے 1000 گز کیلئے 222000روپے تجویز کیا گیا ہے،

ای سیریز کے سیکٹرز کیلئے شرح 40000سے 289000، ایف سیریز،سیکٹر آئی ایٹ کیلئے 40ہزار سے 1480500، جی سریز سیکٹرز کیلئے 30ہزار سے 272000، آئی سیریز ( آئی ایٹ کے سوا) کم از کم 30ہزار سے 271500،

ماڈل ولیج شہزاد ٹاؤن‘ مارگلہ ٹاؤن ون اینڈ ٹو ‘ ہمک ٹاؤن ‘ ہمک ضمنی ‘ راول ٹاؤن ‘ پی ایچ اے کری روڈ اور پارک روڈ کی پراپرٹیز کیلئے 30ہزارسے 272000، پارک اینکلیو کیلئے 30ہزار سے 272000،

سیکٹر ایچ تیرہ ‘ غوری ٹاؤن ‘ بنی گالہ ‘ کھنہ پل ‘ لہتراڑ روڈ اور آئی سی ٹی ایریا کیلئے کم ازکم 23500 سے 146000،ڈی ایچ اے ‘ بحریہ ٹاؤن اور بحریہ اینکلیو کیلئے کم از کم 31800سے 35700، گلبرگ اور نیول اینکریج کیلئے 23700سے 203500،کورنگ ٹاؤن ‘ پی ڈبلیو ڈی ‘ سواں گارڈن اینڈ زون فور اور فائیو کی دیگر سوسائٹیز کیلئے کم از کم 23700 سے 203500،

زون ٹو کی تمام سوسائٹیز ‘نیو اسلام آ باد ایئر پورٹ کے قریب اسلام آ باد کی حدود میں واقع کی سوسائٹیز کیلئے 23700 سے 203500 روپے تجویزکیاگیاہے،فارم ہا ؤسز کیلئے 16کنال تک پر پراپرٹی ٹیکس 209000روپے ہوگا 16 سے 20کنال پر 246000، زیادہ سے زیا دہ 732000 روپے تجویز کیا گیا ہے،

سیکٹر آئی ایٹ اور ای اوو ایف سیریز کے سیکٹرز کے کمرشل کا پراپرٹی ٹیکس 33روپے مربع فٹ ہوگاجی سیریز ‘ مر کز آئی نائن اور ٹین اور سید پور ویلج کا کمرشل پر اپرٹی ٹیک س22روپے ،مرکز آئی الیون اور آئی سولہ کا کمر شل پرا پرٹی ٹیکس 16،نجی ہسپتالوں کا ریٹ 22، ہوٹلز اور موٹلز کا ریٹ دس ہزار گز کے پلاٹ پر 24، اوپر 36روپےفٹ ہوگا،فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ اور کولڈ سٹوریج کا ریٹ 15روپے تجویز کیا گیا ہے،

سرکاری اور نیم سر کاری اداروں ‘ کارپوریشن اور کلب کا ریٹ 14روپے ہوگا، پیٹرول پمپ اور سی این جی کا ریٹ اانڈسٹریل اور ٹمبر مارکیٹ اور مارکی اور میرج ہال کا ریٹ بیس روپے تجویز کیا گیا ہے،ایکسپر یس وے پر فیض آ باد سے روات تک 11روپے ،آئی جے پرنسپل روڈ کا ریٹ 22روپے اور آٹو مو بائل کیلئے ریٹ 17،نجی تعلیمی اداروں اور سر کاری جامعات کا ریٹ 18،تمام نجی ہا ؤسنگ سکیموںکی ہائی رائز بلڈنگز کا گراؤنڈ فلور کاریٹ 12روپے اور دیگر فلور کا چھ روپے ہو گا واٹر چارجز میں بھی اضافہ کیا جا ئیگا

جہاں میٹر نگ سپلائی ہے وہاں پانچ ہزار گیلن کا ریٹ 16روپے سے بڑھاکر 48روپے ،5001سے20000گیلن تک 20سے 70روپے ، اوپر کیلئے نیا ریٹ 96روپےہوگا پر ائیوٹ ہا وئسز کا ریٹ فکسڈ یا متعین ہوگا 250مربع گزکے پلاٹ کا ریٹ 192سے بڑھا کر 480رو پے ماہانہ، 251 گز سے499تک کا ریٹ 228روپے سے بڑھا کر 624روپے ‘ 500سے 999گز کے چارجز280سے بڑھا کر 1500روپے‘ ایک ہزار گز سے 1999گز کے چارجز 756سے 3500رو پے اور دوہزار گز یا اوپر کیلئے چارجز 192ر وپے سے بڑھا کر 600روپے کرنے کی تجویز ہے،

سر کاری اداروں یا مکانوں کے واٹر چارجز بھی بڑھائے جا ئینگے واٹر کنکشن چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،کنزر وینسی چار جز میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہےجو کم سے کم 900روپے اور زیادہ سے زیادہ 9250روپے ماہانہ ہونگے۔