خاکروب نے 20 ٹن کچرے کے ڈھیر سے کھوئی ہوئی انگھوٹی ڈھونڈ نکا لی

خاکروب نے 20 ٹن کچرے کے ڈھیر سے خاتون کی کھوئی ہوئی انگھوٹی ڈھونڈ نکا لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الابامہ میں سینیٹڑی کا کام کرنے والی نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق انہیں ایٹمور کی ایک رہائشی خاتون کی کال موصول ہوئی۔

خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے 2 روز قبل غلطی سے شادی کی انگھوٹی کوڑے دان میں ڈال دی تھی جو کچرا اٹھانے والا لے گیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق خاتون نے اپنی لوکیشن اور دیگر تفصیلات جیسے خاکروب کس وقت کچرا اُٹھانے آیا تھا، کچرے میں اور کیا کیا تھا، کون سی گاڑی میں آیا تھا وغیرہ سے بھی آگاہ کیا، جس کی وجہ سے مذکورہ خاکروب کے لیے انگوٹھی تلاش کرنا آسان ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کی تفصیلات کی روشنی میں علاقے کی سی سی ٹی وی وٹیج کا جائزہ لیا تو ہم اس خاکروب تک پہنچ گئے جس نے کچرا اُٹھایا اور پھر اس کچرے تک بھی پہنچ گئے جہاں اس نے اسے پھنکا تھا لیکن اصل مشکل مرحلہ اس کے بعد شروع ہوا جب ہماری ٹیم کو 10 فٹ کچرے کے ڈھیر سے اس مخصوص کچرے کی تھیلی تلاش کرنا تھی۔

کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق تقریباً 2 گھنٹے کی محنت اور 20 ٹن کچرے کی چھان بین کے بعد ہم اس انگھوٹی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 2 برسوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے جب ان کی ٹیم نے کھوئی ہوئی کسی انگھوٹھی کو تلاش کیا ہے۔