اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہو گا، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے قرض تک رسائی بہتر ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالرز پالیسی قرض ہے، اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ شامل ہے۔

اے ڈی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے تحت 5 کروڑ ڈالرز قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔