مبینہ انتخابی دھاندلی ، بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف حب اور نوشکی میں احتجاج اور ہڑتال کی جارہی ہے۔

حب میں احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔

احتجاج میں نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

نوشکی میں بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔

واضح رہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام 11، 11 اور پاکستان مسلم لیگ ن 10 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور حق دو تحریک نے 1، 1 نشست حاصل کی۔