حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کیلئے امریکا نے اسرائیل کو بنکر بسٹر بم دیدیئے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے غزہ میں حماس کی سرنگوں کو تباہ کرنے کیلئے اسرائیل کو بنکر بسٹر بموں سمیت مختلف نوعیت کا دیگر اسلحہ و گولہ بارود بھیجا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے 100؍ بی ایل یو (109) بم اسرائیل کو دیے ہیں جو پھٹنے سے قبل سخت اسٹرکچر میں گھس جاتے ہیں۔

رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ بم900؍ کلوگرام وزنی ہوتے ہیں اور امریکا ان بموں کو افغانستان میں استعمال کر چکا ہے۔