سلمان اکرم راجہ کی درخواست، این اے 128 کے ریٹرننگ آفیسر فوری طلب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سلمان اکرم راجہ کو ووٹوں کی گنتی میں شامل نہ کرنےکے معاملے پر لاہورہائیکورٹ نے این اے128کے ریٹرننگ آفیسر کو فوری طلب کرلیا۔

سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے۔

رجسٹرار آفس نے سلمان اکرام راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔