ایشیا کپ:آج بھارت اور نیپال مدمقابل ہوں گے

ایشیا کپ میں آج بھارت اور کوالی فائر نیپال کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

میچ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گروپ اے سے پاکستان پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکا ہے، پاکستان نے ملتان میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارت کو سپر فور میں جانے کے لیے کم از کم ایک پوائنٹ درکار ہے جبکہ میچ میں بارش کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا نجی مسائل کی وجہ سے بھارت چلے گئے ہیں اور آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔