بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

سکھ مت کے بانی اور 10 سکھ گرؤوں میں سب سے پہلے بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی انتظامیہ کے مطابق کرتار پور راہداری سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کرتار پور کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ کینیڈا اور امریکا سے بھی سکھ یاتری دربار پہنچے ہیں۔

کرتار پور کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ براستہ واہگہ بارڈر بھی 2500 سکھ یاتری آج کرتار پور پہنچیں گے۔