بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کر گئیں۔

بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین فارسٹ پارک سیمنٹری میں ہو گی۔

سابق وفاقی وزیر کی والدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بابر غوری کی والدہ 3 ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔