چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل ملاقات

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی اٹک سے اسلام آباد روانہ ہوگئیں، وہ قانونی ٹیم کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس پہنچیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہوں گی۔

سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کو آج شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔