چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژن بینچ 22 اگست کو کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔