کولمبیا کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفیر نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے غزہ سے متعلق بیان پر تنقید کی ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں سے متعلق وہی زبان استعمال کر رہا ہے جو نازیوں نے یہودیوں کے خلاف کی تھی۔

کولمبیا کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو قتل کرنا دہشت گردی ہے چاہے وہ کولمبیا میں ہو یا فلسطین میں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی جمہوری ملک غزہ کو کنسنٹریشن کیمپ میں تبدیل کرنے کو قبول نہیں کر سکتا۔