انٹر بینک میں ڈالر 293.50 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 1.99 روپے مہنگا ہو کر 293.50 روپے کا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے اس لیے بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے پر بند ہوا تھا۔