انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک کے گزشتہ سیشن میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکس چینج: مثبت رجحان منفی میں تبدیل

ادھر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کی کمی سے 56 ہزار 902 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔