ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کاانکشاف

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔

وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کا کہنا ہے کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔