کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.8 ریکارڈ

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، پشین کچلاک، خانوزئی اور بوستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز قلات سے 40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔