فردوس عاشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ان کے اس تھپڑ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ سیالکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے اہلکار سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔

فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقے سے صرف 10,655 ووٹ ملے تھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی فردوس عاشق اعوان ایک ٹی وی شو کے دوران پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار چکی ہیں۔