گوگل نے اپنا ڈوڈل گول گپوں کے نام کر دیا

عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل ’پانی پوری‘ (گول گپے) کے نام کر دیا۔

بہت سے ممالک میں پانی پوری کو گول گپے بھی کہا جاتا ہے، یہ پاکستان، بنگلادیش اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

گول گپے ایک اسٹریٹ فوڈ آئٹم ہے جو چنے اور آلو کے ساتھ کرسپی گول گپوں میں ڈال کر پیش کیے جاتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے آج 12 جولائی کے دن گول گپے کا ڈوڈل بنایا گیا اور ساتھ ہی گول گپے کے دلچسپ اینی میٹڈ گیمز کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

گوگل نے آج گول گپے کا ڈوڈل اس لیے بنایا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 2015 میں آج ہی کے دن ایک ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔