حریم شاہ کاعمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ردعمل

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ردعمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا ‘سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی’۔

تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کےبعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔