ہوائی:جنگل میں آگ لگنے کے باعث اموات 100 سے زائد ہوگئیں

امریکا کی ریاست ہوائی میں جنگل میں آگ لگنے کے باعث اموات 100 سے زائد ہوگئیں۔

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی میں لگنے والی آگ کو امریکا کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلات سے پھیلی آگ سے تباہ عمارتوں میں لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہوائی کے جنگل میں گزشتہ ہفتے آگ لگی تھی۔