اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 292 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 16 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔