پاکستان میں ناموں سے متعلق عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی دلچسپ تحقیق

خاندانی ناموں سے متعلق عالمی ادارہ برائے اعداد و شماریات کی دلچسپ تحقیق سامنے آ گئی، جس کے مطابق پاکستان میں سب سے عام خاندانی نام ’احمد‘ ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں عام خاندانی ناموں سے متعلق ایک فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ عام خاندانی نام ’احمد‘ ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹیسٹیکس کی تیار کردہ فہرست کے مطابق بنگلہ دیش میں اختر، ترکیہ میں یلماز، متحدہ عرب امارات میں علی اور سعودی عرب میں خان نام عام ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کی بات کی جائے تو اومان میں ال بلوشی، اردن میں اللّٰہ، انڈونیشیا میں ساری، نائیجیریا میں موسیٰ، فلسطین میں اود جبکہ مصر اور عراق میں محمد نام عام ہے۔

تاہم غیر مسلم ممالک میں سب سے عام خاندانی نام اسمتھ ہے جو کہ آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔