پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی بلوچستان دہشتگردی کی شدید مذمت

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایران بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید اور دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اس دہشت گردحملےمیں معصوم شہری شہیداورزخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق غم کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے، ایران اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتا ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر مذمتی بیان کے ساتھ دہشتگرد حملے کے بعد کی تصویر بھی لگائی ہے۔