اسرائیل کو غزہ کے الشفا ہسپتال کو بچانا ہوگا:جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا ہسپتال کو بچانا ہوگا، اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امید اور توقع ہے کہ ہسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔

صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی مدد سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق الشفا ہسپتال کے محاصرے اور ایندھن کی کمی کے باعث 3 دن میں 33 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کھو دیا ہے، اب وہ جنوب کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری حماس کے ٹھکانوں کو لوٹ رہے ہیں، شہریوں کو اب حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں شہری آبادی پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو غزہ میں بچوں کے ہسپتال میں رکھے جانے کے اشارے ملے ہیں۔