جوبائیڈن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے

امریکا کے صدر جوبائیڈن ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے جس کے بعد ایک بحث چھڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر کے دوران 24 سال قبل فوت ہونے والے فرانسیسی صدر سے ملاقات کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے فرانس کے سابق صدر فرینکوئس مٹرینڈ سے 2021ء میں گفتگو کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے فرانس کے جس سابق صدر سے گفتگو کرنے کی بات کری وہ 1996ء میں مر چکے ہیں۔

تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد میں جی 7 میٹنگ میں گیا، یہ انگلینڈ کے جنوب میں تھی جہاں میں بیٹھ گیا اور میں نے کہا کہ امریکا واپس آگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی تقریر میں امریکی صدر نے 1996ء میں دنیا سے رخصت ہونے والے سابق فرانسیسی صدر سے ملاقات اور گفتگو کا دعویٰ کیا اور اس دوران انہوں نے جرمنی کا نام لینے میں بھی غلطی کی۔

دراصل اپنی تقریر میں امریکی صدر جوبائیڈن فرانسیسی صدر میکرون کا ذکر کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کئی مرتبہ اپنی تقریر کے دوران غلطیاں کر چکے ہیں۔