جسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس، سماعت آج براہِ راست نشر ہو گی

اسلام آباد ہائی کورٹ سے برطرفی کے خلاف جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔

کیس کی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر لائیو دکھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔

جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان بینچ میں شامل ہیں۔