کے الیکٹرک نےسوئی سدرن سے گیس استعمال 33 فیصد کم کردیا

کے الیکٹرک نے اچانک سوئی سدرن سے گیس استعمال 33 فیصد کم کردیا۔

کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ موسم اچھا ہے، 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نہیں چاہیئے۔

کے الیکٹرک کے گیس استعمال نہ کرنے سے 12 تا 27 اگست شہر میں گیس قلت کم رہنے کا امکان ہے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے لکھ کردیا تھا کہ 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لیں گے۔

مرضی سے گیس کا استعمال مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن نے گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی شدید قلت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔