خضدار:قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق ونگو میں 2 پیٹرول بردار گاڑیوں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ہلاک چاروں افراد کا تعلق پنجگور اور خضدار سے ہے۔

چاروں افراد کی لاشوں کو حادثے کا شکار گاڑیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔