بینظیر بھٹو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی،نوزائیدہ بچوں کو خطرات

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کو خطرات بڑھ گئے ہیں۔

بینظیر بھٹو ہسپتال کا طبی عملہ آکسیجن کی کمی کے باعث پریشان ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں حکومت نے 4 بیڈ دیے ہیں، پانچواں مریض کہاں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو سہولتیں دی ہیں اس میں دو گنا زائد مریض ایڈجسٹ کر رہے ہیں، کسی نئے بچے کو آکسیجن دینی ہے تو دوسرے سے اتار کر دینی پڑتی ہے۔

بینظیر بھٹو ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ والدین ہم سے لڑنے کے بجائے حکام سے شکایت کریں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیرِ نو کے باعث بینظیر بھٹو ہسپتال میں رش بڑھ گیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں نرسری وارڈ بھر گئے ہیں۔