لطیف کھوسہ کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز لطیف کھوسہ کو لاہور ڈیفنس فیز 3 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے خرم لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے بھائی شہباز کھوسہ کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے اور وہ اب گھر آچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق لطیف کھوسہ کے بیٹے کو ڈی ایچ اے سیکیورٹی نے مسجد کے باہر پمفلٹ تقسیم کرنے پر پکڑا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے سیکیورٹی نے پولیس کو بلایا تھا جنہوں نے شہباز کھوسہ کو چھوڑ دیا۔