لبنان نے اپنی ایئر لائن کے 5 مسافر طیارے ترکیہ منتقل کر دیے

لبنان نے اپنی ایئر لائن کے 5 مسافر طیارے ترکیہ منتقل کر دیے۔

مڈل ایسٹ ایئر لائنز کے ترجمان کے مطابق 24 میں سے 5 طیارے احتیاطاً ترکیہ منتقل کیے ہیں۔

ترجمان مڈل ایسٹ ایئر لائنز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی کے 5 طیارے ترکیے جانے کے باوجود معمول کے فضائی آپریشن میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر 10 روز سے اسرائیل اور حزب اللّٰہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حماس و حزب اللّٰہ کے درمیان جاری تنازع کو 2006ء کی اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ سنگین جنگی صورتِ حال سمجھا جا رہا ہے۔