ملالہ کا شہزاد رائے کی خدمات کا اعتراف

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے گلوکار شہزاد رائے کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ شہزاد رائے اچھے انسان ہیں، ہم ان کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں میں لڑکیوں کے اسکول کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکول میں لڑکیوں کو نصاب کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔