9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات ، 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں نامزد 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات پر سماعت کی۔

جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں دونوں ملزمان کے خلاف کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمہ فہمیدہ بیگم کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں درخواستِ ضمانت جبکہ ملزم عبدالحمید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔

یاد رہے کہ ملزم عبدالحمید پر تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ درج ہے۔