محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ادا کار محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی- اور اس جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ میرے ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جس پر عاجزی محسوس کر رہا ہوں اور شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ شو کے ججوں اور جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن میں مرینہ خان، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔

واضح رہے کہ محب مرزا نے معاشرے کے مختلف طبقوں کے لیے تعلیم کے حصول میں رکاوٹوں پر آگاہی پیدا کرنے والی ڈرامہ سیریل رضیہ کے کردار سلیم کے لیے ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023ء کے پہلے ایڈیشن کا بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔