انڈر پاسز کا کام سست روی کا شکار ہونے پر محسن نقوی LDAحکام پر برہم

لاہور کے بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کا کام سست روی کا شکار ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ایل ڈی اے حکام پر برہم ہوگئے۔

انڈر پاسز کے دورے کے دوران محسن نقوی نے سوال کیا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے 25 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے بروقت کام مکمل کروانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ اگلے 4 روز میں کام مکمل ہو جائے گا۔

اس پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اب 4 دن کے بجائے 40 دن بھی لگا لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔